مشکل معاشی حالات میں دوست ملک کی مدد آگئی
20 جولائی 2019 (22:31) 2019-07-20

کراچی :معیشت کی ہچکولے کھاتی کشتی کو سہارا دینے کیلئے دوست ملک کا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مشکل معاشی حالات کو سہار ا دینے کیلئے دوست ملک سعودی عرب کا پہلا بحری جہاز تیل لے کر کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا ،پاکستان کو سعودی عرب سے ادھار تیل کی سپلائی شروع کر دی گئی ۔

ادھار تیل ملنے سے پاکستان کو بھاری زر مبادلہ کی بچت ہوگی ،جس سے ملکی معیشت کا جام پہیہ چلانے میں مدد ملے گی ۔


ای پیپر