حسین نواز ، جہانگیر ترین کا بڑا سکینڈل سامنے لے آئے ،اہم انکشاف
20 جولائی 2019 (21:30) 2019-07-20

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے قرض معاف کرانے کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بارے میں کہا ہے کہ تجھے ہو شرم تو پانی میں جا کے ڈوب مرے۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں حسین نواز نے ایک خبر کا لنک شیئر کیا جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کے ریکارڈ کے مطابق جہانگیر ترین نے 9 کروڑ 96 لاکھ روپے کے قرضے معاف کرائے۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا اپنی یہ کرتوت اور الزامات ہم پر!کہاں ہے نیب؟ کہاں ہے شہزاد اکبر؟ تجھے ہو شرم تو پانی میں جا کے ڈوب مرے۔


ای پیپر