انڈیا کا ڈبل شاہ بھی پکڑا گیا
20 جولائی 2019 (20:31) 2019-07-20

نئی دہلی: لوگوں کو رقم ڈبل کرنے کا جھانسا دے کر ان کا سرمایہ ہڑپ کر جانے والا با اثر سرمایہ دار کو وطن واپسی پر گرفتار کرلیا۔محمد منصور خان نامی شخص کو اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ نئی دہلی پر دبئی سے وطن واپسی پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات  کے مطابق منصور خان نے 2006 میں بھارتی شہر بنگلور میں آئی مانیٹری ایڈوائزری ((آئی ایم اے)نامی ایک کمپنی بنائی جس میں اس نے اسلامی اصولوں کے عین مطابق منافع کے وعدے کیے۔تاہم حال میں بھارتی پولیس کو تقریبا 50 ہزار کے قریب سرمایہ کاروں کی شکایات موصول ہوئیں کہ انہیں کمپنی سے منافع ملنا بند ہوگیا ہے جس کے بعد ریاست کرناٹکا کی پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا۔تقریبا 40 ارب بھارتی روپے کا یہ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد کرناٹکا حکومت کی اعلی شخصیات سمیت 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ مذکورہ رقم منصور خان کی کمپنی کی جانب سے دی گئی تھی جبکہ اس کے پاس ابھی بھی سرمایہ کاروں کے 20 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔پولیس کی جانب سے ریاست کے 2 بڑے سیاست دانوں سے بھی تفتیش کی گئی جن میں سے ایک نے منصور خان سے 5 کروڑ ڈالر ادھار لیے تھے، تاہم سیاست دان نے ان الزامات کو مسترد کردیا۔


ای پیپر