وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظور ی دیدی
20 جولائی 2019 (20:00) 2019-07-20

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں پولیس کا 2005 سے منجمد فکس ڈیلی الائونس 2013 کی شرح کے مطابق بحال کرنے کی منظوری دی گئی ،پولیس کے ساتھ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک وارڈنز کو بھی فکس ڈیلی الائونس 2013 کی شرح سے ہی ملے گا ۔

اجلاس میں سول افسران کو ان کی بنادی تنخواہ کے 1.5 گنا کے تناسب سے ایگزیکٹو الائونس دیا جائے گا ، وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کابینہ نے سول سیکرٹریٹ کے گریڈ ایک تا 16 ملازمین کیلئے بنیادی تنخواہ کے 1.5 گنا کے تناسب سے خصوصی الائونس کی منظور ی بھی دے دی ۔


ای پیپر