قبائلی اضلاع میں کسی شکایت کے بغیر پولنگ مکمل
20 جولائی 2019 (19:30) 2019-07-20

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع سے کنٹرول روم میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، کہیں بھی پولنگ تاخیر یا مسائل کی اطلاع نہیں ملی ، انتخابی عملہ یا سیکیورٹی اہلکار کسی کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب نہیں دے سکتے، ووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ لازمی اور فوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹرول روم اے ڈی جی الیکشن کی نگرانی میں کام کر رہا ہے جو انتخابی نتائج مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا۔ادھر الیکشن کمیشن نے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی عملہ یا سیکیورٹی اہلکار کسی کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب نہیں دے سکتے، ووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ لازمی اور فوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہوگی، ووٹرز، انتخابی عملہ اور پولنگ سٹیشن پر موجود دیگرافراد ووٹ کی رازداری کا خیال رکھیں۔

بیلٹ پیپر پر نشان لگانے کیلیے پولنگ حکام کی فراہم کردہ مہر استعمال کریں، پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل اور کیمرہ لانے کی اجازت نہیں ہے، مقررہ وقت کے اختتام کے بعد بھی پولنگ سٹیشن کے اندر موجود ووٹرز اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔


ای پیپر