شاہد خاقان کیخلاف سینئر ترین افسر ان ہی سلطانی گواہ بن چکے ہیں:شیخ رشید
20 جولائی 2019 (17:07) 2019-07-20

فیصل آباد : شیخ رشید نے احتساب کے عمل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ابھی تو کھیل شروع ہو ا ہے ،اصل مسئلہ اپوزشین کی چیخوں کا نہیں ،اس وقت معیشت سب سے بڑا مسئلہ ہے ،اپوزیشن کی چیخوں سے حکومت کو کچھ نہیں بھی نہیں ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہم نے پہلے ہی کہا تھا کرپٹ لوگ نہیں بچیں گے ،میں نے کہا تھا کہ جھاڑو پھڑے گا ،اب دیکھ لیں جھاڑوں پھڑتے پھڑتے کونے تک آگیا ہے ،انہوں نے کہا ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا .

شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کیس بہت بڑا کیس ہے ، شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ شاہد خاقان کیخلاف سینئر ترین افسران ہی سلطانی گواہ بن گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ان کی کرپشن بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،مولانا کو پتہ ہے ان کی زمینیں کس کی ہیں ۔


ای پیپر