پاکستان گرفتار یونیورسٹی ٹیچر جنید حفیظ کو رہا کرے : مائیک پینس
20 جولائی 2019 (15:47) 2019-07-20

واشنگٹن:پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے 21 سے 24 جولائی تک دورہ واشنگٹن سے ایک روز قبل امریکی نائب صدر مائیک پینس نے اسلام آباد پر زور دیا ہے کہ وہ توہین مذہب کے الزام میں گرفتار یونیورسٹی ٹیچر جنید حفیظ کو رہا کرے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں مذہبی آزادی سمٹ سے خطاب میں مائیک پینس نے ارٹریا، موریطانیا، پاکستان اور سعودی عرب میں مذہبی مخالفین کے حراست میں ہونے پر روشنی ڈالی۔انہوں نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بلاگر ریف باداوی کو رہا کرے، جنہیں مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں 2014 میں 10 سال جیل کی سزا دی گئی تھی۔

مائیک پینس نے کہا کہ ناقابل تصور دبائو کے باوجود یہ چاروں افراد اپنے عقیدے کی مشق میں مذہبی آزادی کے دفاع میں کھڑے ہوئے۔ آج امریکا ارٹریا، موریطانیا، پاکستان اور سعودی عرب کی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ان افراد کے حقوق کا احترام کرے اور انہیں جانے دیں۔


ای پیپر