سونالی باندرے نے اپنی بیماری پر بیٹے کے ردعمل کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا

20 جولائی 2018 (18:11)

ممبئی:بالی وڈاداکارہ سونالی باندرے نے اپنی بیماری پر بیٹے کے ردعمل کو انسٹاگرام پر شئیر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سونالی باندرے ان دنوں کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بتایا کہ انہوں نے بیٹے کو اپنی بیماری کینسر سے آگاہ کیسے کیا، اور لکھا کہ جب 12 سال 11 ماہ اور 8 روز قبل یہ پیدا ہوا تھا اس نے میرے دل کو اپنا بنا لیا تھا، اس کی صحت اور فلاح میری زندگی کا محور رہی لیکن جب مجھے کینسر ہوا تو ہمارے سامنے یہ چیلنج تھا کہ اسے کیسے اور کیوں اس بیماری سے آگاہ کیا جائے۔


سونالی نے بتایا کہ یہ ضروری تھا کہ اسے مکمل حقائق بیان کیے جائیں، ہم ہمیشہ ہی اس کے ساتھ ایماندار اور مکمل طور پر کھلے رہے ہیں۔ جب اسے یہ خبر دی گئی تو اس نے اس نے بہت سوجھ بوجھ پر مبنی ردعمل ظاہر کیا جو میرے لیے حوصلے اور قوت کا باعث ہے۔

مزیدخبریں