ملتان میں تحریک انصاف کے بینرز اور پوسٹرز پر سیاہی پھینک دی گئی
20 جولائی 2018 (16:37) 2018-07-20

ملتان : ملتان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ہونے والے جلسہ کے لئے شہر میں لگائے گئے بینرز اور پوسٹرز پر نامعلوم افراد نے سیاہی پھینک دی ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جمعہ کو ہونے والے جلسہ کے سلسلے میں جلسہ گاہ کے چاروں اطراف ، شہر کی اہم شاہراوں، گھنٹہ گھر، دولت گیٹ سمیت مختلف علاقوں میں عمران خان کی قد آور تصاویر ، بنیرز اور پوسٹر آویزاں کئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق رات گئے ان بینرز اور پوسٹرز پر نامعلوم افراد کی جانب سے سیاہی پھینک دی گئی ہے۔


ای پیپر