ٹرمپ جاتے جاتے بھی تاریخ رقم کر گئے ،الواداعی خطاب
20 جنوری 2021 (18:54) 2021-01-20

میری لینڈ:ڈونلڈ ٹرمپ نے جاتے جاتے بھی تاریخ رقم کر دی ،ٹرمپ نے امریکہ کی صدیوں پرانی روایت توڑ دی ،انہوں نے امریکی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا کیا جب نئے آنے والے امریکی صدر کو وائٹ ہائوس میں ویلکم نہیں کیا گیا ،ٹرمپ نے وائٹ ہائوس چھوڑ دیا ۔

ٹرمپ نے اپنے الواداعی خطاب میں عوام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں روایتی حکمران نہیں تھا ،انہوں نے کہا جانتا ہوں امریکی عوام میں بہت مقبول ہوں ،عالمی وبا میں بھی عوام کو نوکریاں دیں ،امریکی معیشت کو راکٹ کی طرح اوپر لے کر گیا ،4 سال میں بہت سی مشکلوں اور رکاوٹوں کا مقابلہ کیا ،اپنے دور حکومت میں فوج کو پہلے سے زیادہ مضبوط کیا ،ہمارے دور میں سٹاک مارکیٹ نے پہلے سے کہیں زیادہ ترقی کی ۔

ڈونلڈ ٹرمپ الوداعی تقریب میں دو ر حکومت کے کارنامہ گنواتے رہے ،ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اپنے دور اقتدار میں امریکی عوام کو کسی جنگ میں نہیں دھکیلا ،تاریخ میں پہلی بار کوئی امریکی صدر نومنتخب صدر کا استقبال نہیں کریگا ۔


ای پیپر