Aitzaz Ahsan new Statement
20 جنوری 2021 (23:03) 2021-01-20

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء  اعترازا حسن نے پی ڈی ایم کے جلسے پر مایوسی کا اظہار کردیا، انہوں نے کہا کہ پولیس اور کہیں رکاوٹیں بھی نہیں تھیں، پھر بھی جلسہ چھوٹا ہوا، لوگ کیوں نہیں آرہے اس پر بہانہ بھی نہیں چل سکتا، مولانا فضل الرحمان کے چلنے سے سیاسی خودکشی کا تاثرآرہا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کے جلسے سے مایوسی ہوئی، جلسے میں لوگ کیوں نہیں آرہے اس پر بہانہ بھی نہیں چل سکتا۔ پی ڈی ایم کے چھوٹے جلسے سے مجھے تکلیف ہوئی،پولیس بھی نہیں تھی، راستے بھی بلاک نہیں تھے، لاٹھی بردار گروہ بھی جلسے میں نہیں آیا ،ہم بی بی کے ساتھ جب نکلتے تھے تو پولیس کا گھیراؤ ہوتا تھا، کنٹینرز اٹھانا پڑے تھے،مولانا فضل الرحمان ایسے چل رہے ہیں جس سے سیاسی خودکشی کا تاثر مل رہا ہے، میرے خیال میں پی ڈی ایم نے لوگوں کو متحرک نہیں کیا۔

عمر کوٹ ضمنی الیکشن میں ارباب رحیم کو شکست دینا بڑی بات ہے، انہوں نے کہا کہ معمولی فارن فنڈنگ پر کسی جماعت کو تحلیل نہیں کیا جاسکتا،الیکشن کمیشن پارٹی کو تحلیل نہیں کرسکتا، فنڈنگ ضبط کرسکتا ہے، فارن فنڈنگ سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی ،فارن فنڈنگ سے متعلق پورا ایک ٹرائل چلے گا، آرٹیکل 17کے تحت پارٹی کیا حکومت بھی ختم نہیں ہوسکتی، ایسے اگر پارٹیاں تحلیل ہونے لگیں تو کوئی جماعت نہیں بچے گی۔

آئین میں واضح ہے ایسی فنڈنگ پر پارٹیوں کو تحلیل نہیں کیا جاسکتا، سیاسی جماعت تحلیل بھی ہوجائے تو دوسرے نام سے آجاتی ہے، میں کسی جماعت کو تحلیل کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔


ای پیپر