PM Imran Khan Big Message to Biden
20 جنوری 2021 (22:29) 2021-01-20

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے جوبائیڈن کو امریکہ کا 46 واں صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ  پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تر شراکت داری قائم کرنے کے لئے نئے امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں ۔

 سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے جوبائیڈن کو اپنی حلف برداری اور منصب سنبھالنے کے موقع پر مبارک باد دی ہے ۔

 عمران خان نے کہا کہ وہ خطے کے اندر اور باہر امن کے فروغ ، کرپشن سے نمٹنے ، پبلک ہیلتھ کی بہتری، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے ، تجاری اور اقتصادی تعلقات کے ذریعے  مضبوط تر پاک امریکہ شراکت داری قائم کرنے کے لئے نئے امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں ۔


ای پیپر