Bollywood actor Deepika Padukone,Shah Rukh Khan
20 جنوری 2021 (20:05) 2021-01-20

ممبئی :دیپکا اور شاہ رخ خان کے فلم سیٹ پر ہدایت کار اور معاون ہدایت کار کے درمیان لڑائی جھگڑے کی وجہ سے شوٹنگ کو روکنا پڑ گیا ،دو ہدایتکاروں کے درمیان پہلے تلخ کلامی شروع ہو ئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں میں گالم گلو چ اور ہاتھا پائی شروع ہو گئی ،جس کے باعث فور ی طور پر شوٹنگ روک دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق دیپکا ور شاہ رخ کی نئی آنے والی فلم پٹھان کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار سدھارتھ آنند نے معاون ہدایت کار کو شوٹنگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کرنے کا کہا کیوں کہ ہدایت کار  سدھارتھ آنند سے متعلق یہ بات مشہور ہے کہ ان کا اصول ہے کہ وہ شوٹنگ کے دوران موبائل ایک طر ف رکھوا دیتے ہیں لیکن معاون ہدایت کار نے  سدھارتھ آنند کی بات کو مکمل طور پر ایک طرف رکھتے ہوئے ان کی بات نہ مانی ۔

 سدھارتھ آنند اور معاون ہدایت کار کے درمیان موبائل استعمال کرنے کی گہما گہمی شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بات گالم گلو چ تک جا پہنچی ،جس کے بعد  سدھارتھ آنند نے غصے میں معاون ہدایتکار کو تھپڑ دے مارا جس کے جواب میں معاون ہدایتکار نے تھپڑمارا ،وہاں موجود دیگر سٹاف نے معاملہ کو فوری طور پر رفع دفع کروایا ،واقع کے بعد ہدایت کار  سدھارتھ آنند  نے معاون ہدایتکار کو فلم سے آئوٹ کروادیا ۔


ای پیپر