Imran Khan Big Statement PDM
20 جنوری 2021 (18:27) 2021-01-20

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس میں اپوزیشن کی تمام بازیاں ہی پلٹ دیں ،فارن فنڈنگ کیس میں ڈرنے کی بجائے وزیر اعظم عمران خان نے اُلٹا فارن فنڈنگ کیس کو ٹی وی پر براہ راست دکھانے کا بیان بھی دیدیا ،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس اٹھانے پر اپوزیشن کا شگر گزار ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ میں پی ڈی ایم کا سب سے بڑا مطالبہ بھی پورا کر لیا ،عمران خان کا کہنا تھا فارن فنڈنگ کیس میں سربراہوں کو بٹھا کر کیس سننا چاہیے ،ساری دنیامیں سیاسی جماعتیں فنڈنگ کرتی ہیں،اپوزیشن جماعتیں بتائیں اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟انہوں نے کہا میں نے شوکت خانم اسپتال کی فنڈنگ غیرملکیوں سے کی ،یہ ہمارے عوام کی سیاسی سوچ کو نہیں سمجھتے ،عوام سمجھدار ہیں وہ کسی کی چوری بچانے کیلئے نہیں نکلیں گے ۔

وزیر اعظم نے مزید کہا اوورسیزپاکستانیوں کے ترسیلات زر سے ملک چلتا ہے ،فارن فنڈنگ کیس میں کوئی بات چھپی نہیں ،میں چاہتا ہوں فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ دکھا یا جائے ،تاکہ عوام کو حقیقت معلوم ہو ،فضل الرحمان این آر او کیلئے بلیک میل کررہے ہیں،یہ خود بتائیں کہ ان کی اربوں کی جائیدادیں کہاں سے آئی ہیں ۔


ای پیپر