Big News for TikToker
20 جنوری 2021 (16:41) 2021-01-20

دبئی :ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے چینی  صارفین کے لیے آن لائن رقم ادائیگی کی سہولت متعارف کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صارفین 'ڈوئین ایپلی کیشن کی 'پے سروس کے ذریعے اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ 'ڈوئین ٹک ٹاک کا چین میں استعمال ہونے والا مقامی ورژن ہے ۔

ای پیمنٹ سروس کے ذریعے موبائل، الیکٹرانک اشیاء، کھانا و دیگر چیزیں باآسانی خریدی جاسکتی ہیں۔ صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے 'ڈوئین پے ' کی برانچز پر اپنے اکاؤنٹ میں رقم جمع کروائیں گے۔ 


ای پیپر