joe biden,trump,Israel,Jerusalem,capital,not,reversed
20 جنوری 2021 (16:01) 2021-01-20

واشنگٹن : امریکہ کی نئی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ واپس نہیں لیا جائیگا اور  یہ امریکہ کی ہی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکے۔

جوبائیڈن انتظامیہ  کے نامزد وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جوبائیڈن کی حلف برداری سے ایک دن قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی سیاسی ترجیحات واضح کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں امن قائم کرنا امریکہ کی اولین ذمہ داری ہے کیونکہ اس کا براہ راست تعلق امریکی عوام تک جاتا ہے اور اس سلسلہ میں ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایران میں جوہری ہتھیار نہ بنائے جانے اور ایسے کسی بھی عمل سے روکنا امریکہ کی اولین ذمہ داری ہو گا۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ یمن کے حوالے سے اپنی پالیسی پر بھی ازسر نو غور کرے گا۔ یمن کے حوثیوں باغیوں کو دہشت گرد قرار دینے سے انسانی بحران سنگین ہو رہا ہے اور مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ہم اس بات پر بھی غور کریں گے کہ یمن کے روسی باغیوں کو دہشت گرد قرار دینا بند کر دیا جائے ۔ 

روس کے حوالے سے اپنی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ پوری دنیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے اور ہو سکتا ہے کہ روس کے ساتھ ہتھیاروں کے موجودہ معاہدے میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی جائے۔


ای پیپر