us president,joe biden,citizenship,american,immigrants
20 جنوری 2021 (14:56) 2021-01-20

واشنگٹن :  نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن اپنی صدارتی حلف کے ساتھ ہی بہت بڑا سرپراز دینے والے ہیں۔ بائیڈن انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک کروڑ 10 لاکھ تارکین وطن کو امریکی شہریت دینے والی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر کی آج حلف برداری ہے اور انہوں نے ٹھیک اپنی حلف برداری سے پہلے امریکی تاریخ کا ایک بہت بڑا اعلان کرتے ہوئے ایک کروڑ 10 لاکھ افراد کو امریکی شہریت کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کا اعلان جوبائیڈن اپنی تقریب حلف برداری کے فوراً بعد کریں گے۔ امریکہ کی شہریت تارکین وطن کو ملے گی جس کی معیاد 8 سال ہو گی۔ان تارکین وطن کو بغیر کسی قانونی حیثیت کے شہریت دئیےجانے کا امکان ہے۔

قبل ازیں نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی وبا کی وجہ سے جان کی بازی ہار جانیوالے چار لاکھ امریکی کی یادگاری تقریب میں شرکت کی۔ان امریکیوں کی یاد کی امریکہ کی اہم عمارتوں پر کل رات سرخ لائٹیں روشن کی گئیں۔ جوبائیڈن نے اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ان امریکیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا۔ یہ وقت امریکہ سمیت دنیا بھر کیلئے بہت مشکل وقت رہا ہے اور ہم اس سے بہترطریقے سے نبرد آزما ہو سکتے تھے لیکن اب ہم معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے۔


ای پیپر