Second wave, pandemic, patients, Pakistan, NCOC
20 جنوری 2021 (10:33) 2021-01-20

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کے مہلک وار جاری ، مزید 48 افراد انتقال کرگئے ، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 103 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں وبا کے فعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار 163 ہے جبکہ 24 گھنٹے میں وبا کے ایک ہزار 772 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 5 لاکھ 24 ہزار 783 سے زائد افراد وبا سے متاثر ہیں جبکہ 4 لاکھ 78 ہزار 517 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں عالمی وبا کے متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 66 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ، ایک دن میں 14 ہزار 6 سے زائد افراد چل بسے ہیں ، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

برطانیہ میں ایک دن میں وبا سے ایک ہزار 610 ہلاکتیں ریکارڈ ، برطانیہ کے سیکرٹری صحت آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ لندن میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق وبا سے صحتیاب ہونے والوں میں 8 میں سے ایک کی 5 ماہ کے اندر موت واقع ہوگئی۔


ای پیپر