Panjgur,passenger,bus,accident,Levies,officers,died,karachi
20 جنوری 2021 (08:58) 2021-01-20

حب : پنجگور سے کراچی آنیوالی مسافر بس کو حادثہ ٗ 8 افراد جاں بحق ٗ 20 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں 2 لیویز اہلکار ٗ دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور سے کراچی آنیوالی مسافر کوچ تیز رفتاری کی وجہ سے حب کے علاقے بیلا کوٹ میں  نمی چیک پوسٹ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی ۔ جس کے نتیجہ میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ بس ڈرائیور کا تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنا تھا اور ایک موقع پر وہ بس پر قابو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور وہاں موجود لوگوں نے بھی زخمی کو ہسپتال پہنچانے میں مدد کی۔ 


ای پیپر