Last words of Donald Trump before leaving his presidency
20 جنوری 2021 (08:58) 2021-01-20

نیویارک: امریکی خاتون اؤل میلانیا ٹرمپ نے اپنا الوداعی پیغام جاری کر دیا۔ میلانیا ٹرمپ نے اپنے الوداعی ویڈیو بیان میں امریکیوں سے پُر امن اور متحد رہنے کی اپیل کی۔

وائٹ ہاؤس کے نئے مکین کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ تمام دفتری میزیں خالی کر دی گئیں۔

چھ منزلہ عمارت میں جراثیم کش سپرے اور کمروں کی صفائی ستھرائی کا کام ہوگیا ۔ راہداریوں میں لٹکائی گئی صدر ٹرمپ اور خاتون اول کی تصاویر ہٹا دی گئیں۔

صدر ٹرمپ اور ان کی فیملی کی ذاتی اشیا ، فلوریڈا میں مار آلگو رہائش گاہ منتقل۔ امریکی صدر حلف برداری تقریب سے قبل ، فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ روانہ ہوجائیں گے۔

حلف برداری کے دن نائب صدر مائیک پینس بھی نو منتخب نائب صدر کمالا ہیرس کے لیے وائٹ ہاؤس سے چند میل دور سرکاری رہائش گاہ خالی کریں گے۔

ادھر جو بائیڈن دنیا کے طاقتور ترین ملک امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے آج حلف اٹھائیں گے۔ نومنتخب امریکی صدر حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ روایت کو توڑتے ہوئے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نئے صدر کو وائٹ ہاؤس میں ویلکم نہیں کریں گے۔


ای پیپر