ناول مسٹر چپس کی جگہ نصاب میں حضرت محمد ﷺ کی زندگی کا با ب شامل ؟اہم خبر
20 جنوری 2020 (17:36) 2020-01-20

لاہور:12جماعت کے نصاب میں نبی کریم حضرت محمد کی زندگی کا باب شامل کرنے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

شہری محمد حسنین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 12ویں جماعت کے نصا ب میںگڈ بائے مسٹر چپس کی جگہ حضرت محمد ﷺکی زندگی کا باب شامل کیا جائے۔درخواست گزار نے مزید موقف اپنایا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے 12ویںجماعت کی انگریزی میں ناول گڈ بائے مسٹر چپس کی جگہ حضرت محمد ﷺکی زندگی کا باب شامل کرنے کا فیصلہ کیا لیکن پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے فیصلے کو رد کر دیا۔

دنیا کے کسی بشر کوحضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے برتر نہیں گردانا جا سکتا،پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے میں مسٹر چپس کے ناول کو ترجیح دے کر مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے، بورڈ کافیصلہ خلاف آئین ہے،ستور پاکستان ہر شہری کو اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے،بورڈ نے اپنے فیصلے میں مسٹر چپس کو اساتذہ کے لئے انسپرائیشن قرار دیا جبکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے بہتر دنیا میں کوئی استاد نہیں ،حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں معلم بنا کر بھیجے گئے اور یہ حدیث ہے۔

12ویں جماعت میں محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا باب شامل کرنے سے نہ صرے ہمارے طلبہ بلکہ دنیا ہمارے نبی کے متعلق بھی بہتر جان سکے گی۔ ۔استدعا ہے کہ بورڈ کو12ویں جماعت کے نصاب میں گڈ بائے مسٹر چپس کی جگہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا باب شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔


ای پیپر