فائل فوٹو

عالمی ادارے ورلڈ کرائم انڈیکس کی نئی رینکنگ جاری
20 جنوری 2020 (11:20) 2020-01-20

اسلام آباد: عالمی ادارے ورلڈ کرائم انڈیکس کی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی، اسلام آباد نے سڈنی، برلن، ماسکو، لندن، پیرس اور شنگھائی کو مات دیدی۔

ورلڈ کرائم انڈیکس کے مطابق اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں 4 فیصد کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی ریٹنگ میں اسلام آباد 69 درجے بہتری کے بعد 301 نمبر پر آگیا۔

گزشتہ سال ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد 232 نمبر پر تھا، وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح 32.88 فیصد تھی، ورلڈ کرائم انڈیکس نے اپنی رپورٹ دنیا بھر کے 374 شہروں میں سروے کے بعد جاری کی ہے۔

فہرست میں وینز ویلا جرائم کی شرح میں پہلے نمبر آگیا ہے۔ وہاں جرائم 84اعشاریہ 49 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر پاپوا گنی، تیسرے پر جنوبی افریقہ اور چوتھے نمبر پر افغانستان ہے۔ ورلڈ کرائم انڈیکس کی فہرست میں پاکستان کا 63 واں اور بھارت کا 68 واں نمبر ہے۔


ای پیپر