فائل فوٹو

ماضی میں ہیروئن کا فیصلہ ہیرو خود کرتا تھا: پریانکا چوپڑا
20 جنوری 2020 (10:32) 2020-01-20

ممبئی :معروف بالی ووڈ سٹار پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت تھا جب انہیں کہا جاتا تھا کہ فلموں میں ہیروئن کا انتخاب مرد اداکار کرتے ہیں۔

 بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 2002 یا 2003 کی بات ہے جب ہیروئن کا فیصلہ فلم کے مرکزی اداکار کرتے تھے۔ مجھے یقین ہے یہ اب بھی بہت سی فلموں کے لیے ہوتا ہے لیکن اب تبدیلی آئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں ایسے بھی لوگوں کا سامنا ہوا جنہوں نے ایسی فلموں پر ان کی حوصلہ شکنی کی جو بعد میں جا کر ان کے کیریئر کے لیے سنگِ میل ثابت ہوئیں۔

پریانکا کے مطابق ان کا خواب ہے کہ فلموں کو جنس کی بنیاد پر رکھنے کے بجائے انہیں ان کی کہانیوں کی وجہ سے پہچانا جائے۔


ای پیپر