سکواش کے میدان سے پاکستان کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی
20 جنوری 2019 (15:10) 2019-01-20

سکواش کے میدان سے پاکستان کیلئے ایک اور اچھی خبر آ گئی، پاکستان ایشین جونیئر ٹیم سکواش چیمپین شپ کا چیمپئن بن گیا۔ فائنل میں روایتی حریف بھارت کو دو صفر سے شکست دی۔

تھائی لینڈ میں ہونیوالی ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوا، قومی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف کو دو صفر سے شکست دی۔

پہلے فائنل میں فرحان ہاشمی نے بھارت کے ویر چوہڑانی کیخلاف تین دو سے فتح سمیٹی۔ دوسرے فائنل میچ میں عباس زیب نے اتکرش بیہانی کیخلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔

چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ایشین چیمپین بننے پر قومی کھلاڑی سکواش کورٹ میں سجدہ ریز ہوئے۔


ای پیپر