سانحہ ساہیوال نے سوشل میڈیا پر بھی صف ماتم بچھا دی، ہر آنکھ اشک بار
20 جنوری 2019 (13:32) 2019-01-20

لاہور: ساہیوال میں بے گناہ خاندان کا قتل، ہر آنکھ اشک بار معصوم بچوں کے سر سے ماں باپ کا سایہ چھن گیا۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کو لے کر شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

سانحہ ساہیوال نے سوشل میڈیا پر بھی صف ماتم بچھا دی، کسی نے بچیوں کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ دل پھٹ رہا ہے، بیان کرنے کو الفاظ نہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ساہیوال سانحے کو بلیک ڈے قرار دیا۔

ایک نے لکھا کہ ساہیوال واقعہ پوری انسانیت کا قتل ہے اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ تو کسی نے راؤ انوار کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا اگر نقیب اللہ مسعود کو انصاف نہیں ملا تو کیا اس خاندان کو مل سکے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن، سانحہ اخروٹ آباد اور کراچی میں نوجوان کو مارنے پر انصاف مل جاتا تو آج ساہیوال واقعہ نہ ہوتا۔


ای پیپر