فوٹو بشکریہ فیس بک

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بادل برسنے کو تیار، بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش جاری
20 جنوری 2019 (12:20) 2019-01-20

لاہور: محکمہ موسمیات نے مکران کے ساحلی علاقوں میں موجود مغربی ہواوں کے سسٹم کے زیر اثر آئندہ روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بادل برسنے کو تیار، بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش جاری ہے۔ کوئٹہ میں شدید بارش سے بجلی غائب، مستونگ، قلات، پشین، چاغی، سبی اور مکران ڈویژن میں بھی بارش کا سلسلہ جاری۔ مالا کنڈ، ہزارہ، مردان، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جاری بارش مزید برسے گی۔

شہر اقتدار میں آسمان پر بادلوں کا ڈیرہ۔ جڑواں شہروں میں بارشوں کے سلسلے کا آغاز آج ہو گا۔ سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپر دیر سمیت پہاروں پر چاندی برسنے لگی جبکہ مری، گلیات، آزاد کشمیر، چترال اور گلگت بلتستان میں بھی برفباری کا امکان۔

کراچی میں بھی داخل ہو گیا مغرب ہواوں کا سسٹم، مکران کے ساحلی علاقوں پر موجود ان ہواوں کے زیر اثر کراچی میں بھی دو روز تک بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔

بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد پر پہنچ گیا۔ سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپر دیر سمیت پہاروں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔


ای پیپر