وزیراعلیٰ پنجاب کی میانوالی آمد، شہری مشتعل، خوب نعرے بازی بھی کی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
20 جنوری 2019 (11:55) 2019-01-20

میانوالی: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی میانوالی آمد پر شہری مشتعل ہوگئے اور ان کے خلاف خوب نعرے بازی بھی کی۔

آپ نے اپنی بات سنا دی، اب ہماری بھی سنیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے میانوالی کے دورے کے دوران شہری اپنی بات سننے کی التجا کرتے رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شور میں کچھ دیر کھڑے ہوئے اور پھر گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔

جس پر وہاں موجود افراد مشتعل ہوگئے اور خوب نعرے بازی کی۔ ایک شہری آپے سے باہر ہوگیا، کہنے لگا عمران خان کے حلقے میں کوئی ہماری نہیں سنتا تو باقی جگہ پر کون سنے گا۔


ای پیپر