بچوں کو پریشان بیٹھا دیکھ کر صدمے میں ہوں: وزیراعظم عمران خان
20 جنوری 2019 (11:35) 2019-01-20

اسلام آباد: ساہیوال واقعہ پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچوں کو پریشان بیٹھا دیکھ کر صدمے میں ہوں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ واقعہ ہر والدین کیلئے صدمے کا باعث ہے، بچوں نے والدین کو آنکھوں کے سامنے گولیوں کا نشانہ بنتے دیکھا۔ صدمے سے دو چار بچوں کی حالت کیا ہوگی؟ ان بچوں کی مکمل دیکھ بھال اب ریاست کی ذمہ داری ہے اور ریاست ان کی دیکھ بھال کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خلاف بہترین کام کیا ، لیکن کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ جیسے ہی جے آئی ٹی کی رپورٹ آئے گی ذمہ داران کے خلاف فوراً ایکشن لیا جائے گا۔ اپنے تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔


ای پیپر