پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں شریک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
20 فروری 2021 (19:58) 2021-02-20

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں شریک کرکٹر کورونا وائرس میں مبتلا ہو گیا جس کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں شامل ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اورغیرملکی کھلاڑیوں کے تحفظات کے پیش نظر بائیو سیکور ببل میں موجود تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے فوری طور پر کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے قبل کورونا کا شکار کھلاڑی کو علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ کیا گیا تھا جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرن سیمی کو پہلے ہی بائیوسیکیورببل کی خلاف ورزی کرنے پر تین دن کیلئے آئسولیشن میں بھیج دیا ہے جہاں ان کے دوبارہ سے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ دونوں کھلاڑیوں نے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اونر سے ملاقات کی تھی جس پر یہ قدم اٹھایا گیا۔ 


ای پیپر