کشمیر پریمیر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
20 فروری 2021 (19:54) 2021-02-20

لاہور: کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ شاہد خان آفریدی، بابراعظم، محمد حفیظ اور سرفراز احمد بطور آئیکون پلیئرز پہلے ہی لیگ کا حصہ بن چکے ہیں۔  

 تفصیلات کے مطابق  کے پی ایل کیلئے پاکستانی انٹرنیشنل اور ڈومسیٹک پلیئرز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جو 10 روز تک جاری رہے گا اور اس دوران کرکٹرز  لیگ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر خود کو رجسٹرڈ کر سکتے ہیں، جس کے بعد ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہو گا، کرکٹرز کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم مارچ ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر پریمیر لیگ  16 سے 27 مئی تک مظفر آباد میں کھیلی جائے گی جس میں مظفر آباد ٹائیگرز، میرپور رائلز، راولاکوٹ ہاکس، کوٹلی پینتھرز، باغ سٹالینز اور اوور سیز واریئرز حصہ لیں گی جبکہ ہر ٹیم میں پانچ کشمیری کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ 

کشمیر پریمئر لیگ کے ٹرائل کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جس میں 150 سے زائد کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، دوسرے مرحلے میں ٹرائلز کے ذریعے ہی کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا جس کی تاریخ کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔ 


ای پیپر