پی ایس ایل کے رنگا رنگ میلے کا آغاز ہو گیا
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
20 فروری 2021 (19:13) 2021-02-20

 کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا رنگا رنگ میلہ سج گیا ہے اور نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں اس کی افتتاحی تقریب زور و شور سے جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ 2021 کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جبکہ ملکی اورغیرملکی فنکاروں کی پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ شائقین کرکٹ ہی ہیں اور اس مرتبہ ان سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کرتا ہوں جبکہ اس میں شریک تمام فرنچائز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔


ای پیپر