مسلم لیگ ن کے ہاتھوں بدترین شکست، صوبائی وزیر لیاقت خٹک عہدے سے فارغ
سورس:   فائل فوٹو
20 فروری 2021 (18:25) 2021-02-20

پشاور: خیبرپختونخوا کے صوبائی حلقے پی کے 63 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ہاتھوں ہونے والی بدترین شکست کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختوانخوا نے محمود خان نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو عہدے سے ہٹا دیا۔

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کو ہوم گراؤنڈ پر ن لیگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ن لیگ کے امیدوار نے 21122 ووٹ لیکر فتح حاصل کی تھی جبکہ پی ٹی آئی امیدوار 17023 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

الیکشن ہارنے کے بعد پی ٹی آئی کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے ایکشن لیتے ہوئے صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹا دیا ہے۔ لیاقت خٹک کو فوری طور پر عہدے چھوڑنے کے ہدایت کی گئی 

پی کے 63 الیکشن کے دوران صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی کی حمایت کی تھی۔ جس کی بناء پر ان کو عہدے سے ہٹایا گیا ۔ لیاقت خٹک پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔ 


ای پیپر