پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی ٹرافی کیسی ہے؟ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
20 فروری 2021 (18:24) 2021-02-20

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے رنگارنگ میلے کا آغاز آج سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو رہا ہے جس کا افتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا تاہم اس سے قبل ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی تصاویر بھی منظرعام پر آ گئی ہیں جو اس قدر خوبصورت ہے کہ دیکھنے والے کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی ٹرافی کی تصاویر جاری کر دی ہیں جسے شائقین کرکٹ کے علاوہ سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور اسے دیکھ کر ٹورنامنٹ کے حوالے سے شائقین کرکٹ کیساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے جوش و جذبے میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ہے اور ہر ٹیم اسے حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کر رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی اورقذافی سٹیڈیم لاہو میں ہی کھیلے جائیں گے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 20 فیصد تماشائیوں کو بھی سٹیڈیم میں آنے کی اجازت دیدی ہے۔ 


ای پیپر