سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی بات زرداری نے نواز شریف سے کرا دی
سورس:   فائل فوٹو
20 فروری 2021 (17:57) 2021-02-20

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں سینیٹ الیکشن، سیاسی صورت حال اور لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نواز شریف نے سینیٹ الیکشن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ آصف زرداری نے سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی بھی نواز شریف سے بات کرائی۔

یوسف رضا گیلانی جیل میں شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ادھر اسلام آباد سے سینیٹ کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ خواہش ہے سینیٹ انتخابات شفاف طریقے سے ہوں ، میرا اور یوسف رضا گیلانی کا مقابلہ نہیں بلکہ یہ 2 پارٹیز کا مقابلہ ہے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہم الیکشن میں ہیں اور یہ پاکستان کے جمہوری حسن کا حصہ ہے ۔ سینیٹ انتخابات میں جسے بھی ارکان زیادہ ووٹ دیں گے وہ کامیاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ارکان کی جانب سے مدعو کرنے پر ان کا مشکور ہوں جبکہ یہ ارکان ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں اور پارٹی ارکان نے مہنگائی اور قیمتیں کم کرنے سے متعلق تجاویز دیں ہیں۔


ای پیپر