36 patients, death, pandemic, Pakistan, NCOC, WHO
20 فروری 2021 (12:24) 2021-02-20

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 36 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 563 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں میں وبا کے ایک ہزار 340 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 846 ہوگئی جبکہ 5 لاکھ 33 ہزار سے زائد وبا کو شکست دیکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ادھر میرپور خاص میں آج سے وبا کی ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ڈویژن کے 1300 سے زائد فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز نے ویکسین کیلئے رجسٹریشن کروالی ، ڈپٹی کمشنر میرپور خاص نے نمائندہ نیو نیوز بلال محمود کو بتایا کہ ویکسی نیشن کا عمل شفاف طریقے سے جاری رہے گا۔

دوسری جانب دنیا بھر میں عالمی وبا سے 24 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، وبا کے کیسز کی تعداد 11 کروڑ 12 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک بار پھر عالمی وبا کے مثبت کیسز میں تیزی آئی ہے ، مہاراشٹرا کے ہیلتھ انچارج سمیت کئی وزرا بھی وبا میں مبتلا ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں حفاظتی اقدامات کی دانستہ خلاف ورزی کرنے والوں پر قید اور جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ای پیپر