Kim Kardashian, divorce, Kanye West, joint custody, kids
20 فروری 2021 (11:55) 2021-02-20

نیویارک: امریکی ماڈل کم کارڈیشئن نے اپنے شوہر کانیے ویسٹ سے طلاق کا مقدمہ دائر کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کم کارڈیشئن نے گلوکار 'کانیے ویسٹ' سے طلاق کے لیے مقدمہ دائر کر دیا ہے ۔ دونوں ازدواجی علیحدگی کی خبریں کئی ماہ سے گردش کر رہی تھی ۔ جبکہ ماڈل کی جانب سے بچوں کی مشترکہ قانونی اور جسمانی تحویل کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ جوڑا تقریباً سات سال سے رشتہ ازدواج میں منسلک تھا ، دونوں کے درمیان پیچھلے کچھ عرصے سے اختلافات چل رہے ہیں جو میڈیا کے ذریعے سامنے آئے۔

اطلاعات کے مطابق ، لورا واسر کے ذریعہ دائر کردہ دستاویزات میں علیحدگی کی تاریخ درج نہیں کی گئی ہے۔ لورا طلاق کے کیسز میں ماہر امریکی وکیل ہے۔ وہ آن لائن طلاق سروس کی بانی اور سی ای او ہیں۔

اپریل 2012 میں کم کارڈیشئن اور کانیے ویسٹ میں تعلقات قائم ہوئے جس کے بعد مئی 2014 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، شادی کے بعد اُن کے چار بچے ہوئے۔

کم کارڈیشئن نے اس سے قبل میوزک پروڈیوسر ڈیمن تھامس سے شادی کی تھی لیکن اُن سے بھی طلاق لے لی تھی ۔ اس کے بعد رئیلٹی اسٹار نے ہمفریز سے 2011 میں شادی کی تھی لیکن دو ماہ بعد طلاق کے لئے درخواست دائر کر دی تھی جبکہ کانیے ویسٹ کی یہ پہلی طلاق ہوگی۔


ای پیپر