thieves,defeated,kpk,wazir abad,Nowshera,by elections
20 فروری 2021 (10:50) 2021-02-20

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی ممکنہ فتح پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان کا گھر جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں مریم اونگزیب نے کہا کہ ووٹ کی جیت اور ووٹ چوروں کی ہار ہوئی ہے۔عوام نے آٹا ٗ چینی ٗ بجلی ٗگیس چوروں سے نجات کا فیصلہ سنا دیا ہے۔خیبر پختونخواہ نے نوشہرہ کے نتیجہ کے ذریعے ملک میں تبدیلی کی بنیاد رکھ دی۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے این اے 75 کے حوالے سے الزامات لگاتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ این اے 75 کے 23 پولنگ سٹیشنز کا عملہ تمام ریکارڈ کے ساتھ لاپتہ ہو گیا ہے۔23پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ مشکوک ہو چکا ہے۔چیف الیکشن کمیشن اس بے ضابطگی پر فوری طور پر نوٹس لیں۔

یاد رہے کہ این اے75 ڈسکہ میں نتائج التوا کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد اب غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جیتتے نظر آرہے ہیں جبکہ کرم سے اس سے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی نشست حاصل کر چکی ہے۔ 


ای پیپر