pti,pml-n,by elections,ecp,pk 63,pp 51,victory,maryam nawaz,pm imran khan
20 فروری 2021 (09:38) 2021-02-20

نوشہرہ/ وزیر آباد :   2  صوبائی نشستوں پر (ن) لیگ نے میدان مار لیا۔نوشہرہ پی کے 63 میں حکمران جماعت کو بڑا دھچکا ٗ وزیر آباد پی پی 51 میں بھی غیر حتمی ٗ غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) نے حکمران جماعت کو پچھاڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر دفاع پرویز خٹک کے شہر نوشہرہ میں تحریک انصاف اپنی نشست ہار گئی۔پی کے 63 کے ضمنی انتخابات میں غیر حتمی ٗغیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے اختیار ولی نے 21 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے۔پی ٹی آئی کے میاں عمر کاکا خیل نے 17 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے ۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 51 وزیر آباد کی نشست پر بھی مسلم لیگ (ن) کامیاب ہو گئی۔ غیر حتمی ٗ غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی بیگم طلعت محمود نے 53 ہزار 9سو سے زائد ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے چوہدری یوسف 48 ہزار سے زائد ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔


ای پیپر