na 75,na 45,daska,election,pti,pml-n,maryam nawaz,nosheen iftikhar,ali asjad
20 فروری 2021 (09:24) 2021-02-20

ڈسکہ :  قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کا نتیجہ تاخیر کا شکار ٗ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی سیدہ نوشین افتخار کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد پر برتری حاصل ہے جبکہ این اے 45 کرم کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار ملک فخر زمان غیر حتمی ٗ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پہلے نمبرپر ہیں

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں انتخابی عمل میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا جہاں گزشتہ روز تشدد کے مختلف واقعات کی اطلاعات آتی رہیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سیدہ نوشین افتخار کو پاکستان تحریک انصاف کو امیدوار علی اسجد پر برتری حاصل ہے ۔این 75 میں ابھی 23 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آنا باقی ہے۔23 میں سے 19 پولنگ اسٹیشنز کا عملہ آر او کے دفتر پہنچ گیا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

مسلم لیگ(ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کارکنوں کے ہمراہ آر او کے دفتر جا پہنچیں۔دھکا مار کر دروازہ کھول دیا۔ پولیس اور کارکنوں کے درمیان دھکم پیل ٗ عظمیٰ بخاری نے نتائج روکنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 2018 میں مسلم لیگ کے ساتھ جو ہوا آج وہی دہرایا جا رہا ہے۔


ای پیپر