پی ایس ایل 5کے پہلے میچ کے ٹاس کا فیصلہ ہو گیا
20 فروری 2020 (21:20) 2020-02-20

 کراچی :پاکستان کرکٹ گراﺅنڈز کی رونقیں بحال ہوگئیں ، پی ایس ایل 5کی افتتاحی تقریب کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے میچ کے ٹاس کا فیصلہ ہو گیا ۔

پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن کوئئہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باو¿لنگ کا فیصلہکر لیا،پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہم 180 سے زائد رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

دونوں ٹیمیں اب تک مجموعی طور پر لیگ کے 9 میچوں میں مدمقابل آ چکی ہیں جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔


ای پیپر