ملک میں پٹرول کی قلت نہیں : پی ایس او
20 فروری 2020 (20:06) 2020-02-20

اسلام آ باد: پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او ) نے کہاہے کہ ملک میں فیول کی قلت نہیں ہے اور ہماری سپلائی لائن چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے، کراچی کے تمام علاقوں میں پی ایس او پمپس کو پیٹرول کی مسلسل فراہمی جاری ہے، پی ایس او کے پاس فیول کا تسلی بخش زخیرہ موجود ہے اور کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر مسلسل آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

پی ایس او کی جانب سے میڈیا کو جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق کراچی کے تمام علاقوں میں پی ایس او پمپس کو پیٹرول کی مسلسل فراہمی جاری ہے۔ پی ایس او کے پاس فیول کا تسلی بخش زخیرہ موجود ہے اور آج بھی کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر مسلسل آپریشن جاری رکھا جائے گا،کمپنی کے ذوالفقار آباد ٹرمینل سے پیٹرول کی مسلسل فراہمی جاری ہے اورصارفین کی ضروریات کو پورا کیا جا رھا ہے۔

پی ایس او کی جانب سے اعلیٰ انتظامیہ حالات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے فیول سپلائی جاری رکھنے کے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، پی ایس او انتظامیہ پی ایس او پمپس پر اپنے ڈیلرز اور سٹاف کی بھی شکر گزار ہے جو کہ شہریوں کی فیول کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کر رہے ہیں،شہریوں کو پریشان نہیں ہونا چاہیے، ملک میں فیول کی قلت نہیں ہے اور ہماری سپلائی لائن چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے،بحثیت قومی ادارہ، پی ایس او اپنی زمہ داری سے آگاہ ہے اور شہریوں کی خدمت میں پیش پیش ہے۔


ای پیپر