کمارا سنگاکارا کیلئے وزیر اعظم کی طرف سے قیمتی تحفہ
20 فروری 2020 (17:47) 2020-02-20

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوسینیٹر فیصل جاوید نے ایم سی سی کے کپتان کمارا سنگاکارا سے ملاقات کی اور انہیںوزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ تحفے کے طور پر پیش کیا ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آج کا پاکستان ایک نیا اور پرامن پاکستان ہے،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ہے ،اس کا سہرا ہماری افواج اور سکیورٹی اداروں کو جاتا ہے۔

جمعرات کو سینیٹر فیصل جاوید نے ایم سی سی کے کپتان کمارا سنگاکارا سے ملاقات کی اوروزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ سنگاکارا کو پیش کیا ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ایم سی سی 47 برس بعد پاکستان لوٹ رہی ہے،دوسری جانب پی ایس ایل کا بھی آغاز ہوچکا ہے ، پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا بہت ہی خوش آئند بات ہے،وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا اب ایسا ہی ہونے جا رہا ہے، آج کا پاکستان ایک نیا اور پرامن پاکستان ہے۔

سینیٹر فیصل جاویدنے کہا کہ آج اللہ کے فضل سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ہے، حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ کا بحال ہونا بہت بڑی کامیابی ہے،اس کا سہرا ہماری افواج اور سکیورٹی اداروں کو جاتا ہے، آج کے پاکستان میں دنیا پاکستان کا رخ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاحت کو فروغ ھاصل ہو رہا ہے ، اس سال سیاحت کا ڈبل ہونا اس بات کی علامت ہے، دنیا کے ٹاپ لگڑری میگزین سی این کے مطابق پاکستان 2020کا ٹاپ ہالیڈے ڈسٹینیشن ہے،

آج کے پاکستان میں انویسٹمنٹ بڑھی ہے اور ورلڈ لیڈرز پاکستان آرہے ہیں، یو این کے سیکرٹری جنرل کا کامیاب دورہ اور بیان پاکستان فرام ٹیررزم ٹو ٹورازم بہت خوش آئند ہے،شائقین کرکٹ گراو¿نڈ پہنچیں اور اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔سینیٹر فیصل جاویدنے کہا کہ کرکٹ کا اصل مزہ شائقین کے جوش اور ولولے سے ہوتا ہے، پی ایس ایل میں شریک سبھی ٹیموں کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہیں،مہمان ٹیموں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔


ای پیپر