فائل فوٹو

اٹارنی جنرل انور منصورنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
20 فروری 2020 (16:11) 2020-02-20

اسلام آباد: اٹارنی جنرل انور منصورنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، اٹارنی جنرل انور منصور نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیاہے۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان بار کونسل نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز میں اٹارنی جنرل انور منصور خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیاتھا ،جس پر اٹارنی جنرل انور منصور عہدے سے مستعفی ہو گئے اور اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا، اٹارنی جنرل انور منصور نے فوری طور پر استعفیٰ منظور کرنے کی استدعا کی ہے۔

انور منصور خان کا کہناہے کہ پاکستان بار کونسل کے مطالبے پر مستعفی ہورہاہوں،سپریم کورٹ،سندھ اورکراچی بار کا تاحیات رکن ہوں،اس صورتحال کی روشنی میں عہدے سے مستعفی ہورہاہوں ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان بار کونسل کے بھائیوں اورساتھیوں کے ساتھ کھڑا ہوں،ڈیڑھ سال اپنی پوری صلاحیتوں کیساتھ کام کیا، انور منصور خان کا کہناتھا کہ بطور اٹارنی جنرل پوری ایمانداری کیساتھ آئین کی پاسداری کیلئے کام کیا۔


ای پیپر