فائل فوٹو

ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا
20 فروری 2020 (09:45) 2020-02-20

لاہور: ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش ہوئی۔

نارروال، شکرگڑھ میں موسلا دھار بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت مختلف اضلاع میں گرچ چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردو منفی 7، کالام اور استور میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


ای پیپر