1 پی ایس ایل 5 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج کراچی میں ہو گی
کیپشن:   فائل فوٹو
20 فروری 2020 (09:19) 2020-02-20

کراچی: پی ایس ایل سیزن فائیو کا میلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجے گا جس میں عالمی شہرت یافتہ فنکار پرفارمنس پیش کریں گے۔ چھکے، چوکے اور وکٹیں گرتے دیکھنے کے لیے بے تاب شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوا۔ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

  پی ایس ایل سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب میں 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے جن میں معروف گلوکار بھی شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر راک، پاپ، بھنگڑا، فوک اور علاقائی موسیقی کا تڑکا لگے گا، راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، 21 فروری کو میزبان کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ایونٹ کا دوسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی جب کہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین ایونٹ کا تیسرا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں نے 22 مارچ کو فائنل میں رسائی کو اپنا ہدف بنا رکھا ہے۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم 5 لاکھ امریکی ڈالرز کے علاوہ چمچماتی ٹرافی کی حقدار ٹھہرے گی  تاحال لیگ کی سب سے کامیاب ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے، جس کی کامیابی کا تناسب 61.90 فیصد ہے۔


ای پیپر