فوٹو بشکریہ فیس بک

سعودی ولی عہد نے مودی کو اپنا بڑا بھائی قرار دیدیا
20 فروری 2019 (15:30) 2019-02-20

نئی دہلی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنا بڑا بھائی جبکہ خود کو ان کا چھوٹا بھائی قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی صدارتی محل راشٹرپتی بھون میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ مودی میرا بڑا بھائی ہے اور میں ان کی بہت قدر کرتا ہوں۔

محمد بن سلمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی شہریوں نے 70 سالوں میں سعودی عرب کی تعمیر ترقی میں بھر پور مدد کی ہے اور ہم انہیں دوست کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس لیے آج ہم یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یہ رشتہ اس طرح چلتا ہے اور دونوں ملکوں کی بھلائی کیلئے اس میں مزید بہتری آتی جائے۔

واضح رہے کہ محمد بن سلمان گزشتہ شب بھارت پہنچے جہاں ایئر پورٹ پر ان کا استقبال بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کیا جس کے بعد آج صبح ان کے اعزاز میں بھارتی صدارتی محل راشٹرپتی بھون میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ان کی بھارتی صدر سے بھی ملاقات ہوئی۔


ای پیپر