فوٹو بشکریہ فیس بک

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا بھارت میں ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا
20 فروری 2019 (11:10) 2019-02-20

اسلام آباد: مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا بھارت میں ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا۔

بھارتی شکایت پر ٹوئٹر نے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا بھارت میں اکاؤنٹ معطل کر دیا۔ بھارت نے وزیر اعظم عمران خان کی پلوامہ حملے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش بھی مسترد کر دی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا بھی ہوش و حواس کھو بیٹھا، کہتا ہے وزیر اعظم عمران خان نے پلوامہ سے نظر ہٹانے کے لیے پاکستان کو دہشتگردی کا شکار ملک قرار دیا۔

مودی سرکار سے بھارتی شہری بھی بے زار ہونے لگے پلواما حملے پر ردعمل دیتے ہوئے بھارت کو نکما ملک قرار دے دیا۔

ادھر پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں کشمیریوں پر انتہا پسند ہندوؤں کے حملوں میں اضافہ، مشرقی پنجاب میں سکھوں نے کشمیری طلبہ کی حفاظت کا ذمہ اٹھا لیا۔ سکھوں کا دستہ ہندو بلوائیوں کے حملوں سے تعلیمی اداروں میں محصور کشمیریوں کی مدد کرتا ہے۔


ای پیپر