فوٹو بشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات کی بدھ اور جمعرات کو مزید بارشوں کی پیشگوئی
20 فروری 2019 (10:33) 2019-02-20

لاہور: ملک بھر میں موسم کی رنگینیاں، کہیں کالی گھٹائیں، کہیں دھند، کہیں بارش اور برفباری بھی۔ محکمہ موسمیات کی بدھ اور جمعرات کو مزید بارشوں کی پیشگوئی ۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔

لاہور، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اسلام آباد میں بارش تھم گئی، ملکہ کوہسار مری میں برفباری۔ سیاح حسین نظاروں اور موسم سے لطف اندوز ہوئے۔

گلگلت بلتستان کے علاقے غذر میں شدید برفباری، سخت سردی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔ سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

مالم جبہ، مہوڈنڈ، مدین، بحرین، شانگلہ، مینگورہ اور وادی سوات میں بھی بارش اور برفباری ہوئی۔ کالام کا درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا۔


ای پیپر