فوٹو بشکریہ فیس بک

پاکستان اور بھارت فوری طور پر کشیدگی ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں: انتونیوگوتریس
20 فروری 2019 (09:33) 2019-02-20

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاک بھارت کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تناؤ کو کم کرنے کا مشورہ دیدیا۔

انتونیوگوتریس کہتے ہیں دونوں ممالک فوری طور پر کشیدگی ختم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حالیہ کشیدگی کے بعد اقوام متحدہ کو خط لکھا تھا، خط میں سیکرٹری جنرل سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ کشیدگی ختم کرانے کیلئے مداخلت کریں۔

ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان اور بھارت راضی ہوں تو اقوام متحدہ کشیدگی ختم کرنے کیلئے ثالثی کرانے پر بھی تیار ہے۔


ای پیپر