زمبابوے کرکٹ بورڈ نے  آئی سی سی سے قرضہ مانگ لیا
20 فروری 2018 (19:10) 2018-02-20

دبئی:مالی مسائل سے تنگ زمبابوے کرکٹ یونین نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے قرض کی درخواست کی ہے


تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے اگست میں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے اور اس کیلئے اس کے پاس میزبانی کی رقم موجود نہیں ۔ اگست میں پاکستان کے شیڈول دورے میں دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے ہیں، اس دوران سہ فریقی سیریز بھی طے ہے جس کیلئے زمبابوے کرکٹ یونین آسٹریلیا کو قائل کرنے میں مصروف ہے۔


گزشتہ برس معاوضوں کی عدم ادائیگی سے تنگ آکر کرکٹرز اور بورڈ ملازمین نے ہڑتال کردی تھی۔زمبابوین حکام کو عالمی تنظیم کی جانب سے فنڈز ملنے کی امید ہے، حتمی جواب تک پاکستان کی سیریز کا امکان برقرار ہے۔


ای پیپر